.5. رہائش

اگرچہ بہت سے بیرون ملک مقیم/ہجرت کرکے آنے والے کارکن اپنی رہائش کا خود انتظام کریں گے کچھ صنعتیں ہیں (مثال کے طور پر زراعت) جہاں آجررہائش فراہم کر سکتا ہے۔

اگر آپ کارکنوں کو مستقل، مقررہ رہائش (عارضی پناہ گاہ نہیں) مہیا کر رہے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ یہ مقامی اتھارٹیز کے ذریعے نافذ کردہ ہاؤسنگ ایکٹ قانون سازی کے تحت ہے۔ اس کا اطلاق قابل نقل مکانی جیسے کہ کاروان یا کنٹینرز پرنہیں ہوتا ہے۔

اگرآپ کاروان میں رہائش فراہم کرتے ہیں تو یہ کاروان سائٹس اورکنٹرول آف ڈویلپمنٹ ایکٹ 1960 کے تحت آتا ہے۔ سائٹس کوعام طور پرمنصوبہ بندی کی اجازت درکار ہوتی ہے او وہ مقامی اتھارٹی کے لائسنس کے تابع ہوتی ہیں۔

کارکنوں کوفراہم کردہ کسی بھی رہائش تک محفوظ طریقے سے رسائی حاصل کرنے یا اُسے چھوڑنے کا حق حاصل ہونا چاہئیے اوراسے بجلیاورگیس کے حفاظتی معیار پر پورا اترنا چاہئیے۔

Is this page useful?

Updated2022-12-09