6. مزید رہنمائی اور مدد

اگر آپ گیگ اکانومی میں یعنی مختصر مدت کے لئے فری لانس آن لائن کنٹریکٹ پر کام کرتے ہیں یا عارضی کام کرتے ہیں توآپ کو گیگ اکانومی ، ایجنسی اورعارضی کام کرنے والوں کی صحت اورحفاظت کے بارے میں مزید رہنمائی بھی ملے گی۔

اِس کے علاوہکام کی جگہ پر صحت اورحفاظت کے تحفظ کے لئے برطانوی قانون کارکنوں کو بنیادی حقوق بھی دیتا ہے جیسے کہ انہیں کتنی دیر تک کام کرنا چاہئیے ، کام ختم کرنے کا وقت ، آرام کا وقفہ اور تنخواہ کے ساتھ سالانہ چھٹیاں۔

مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ صحت اورحفاظت سے متعلق عمومی رہنمائی کے لئے دوسری زبانوں میں اشاعات پر جائیں۔

وہ آرگنائزینشز جو کام کرنے والوں کو سپورٹ کرتی ہیں۔
رہنمائی وضاحت
آباد ہونے سے متعلق بارڈر اینڈ امیگریشن ایجنسی کے تقاضے یہ ویب سائٹ آپ کو امیگریشن کے نظام کو سمجھنے اورجب آپ درخواست دیتے ہیں تو آپ کے حقوق اورآپ کی ذمہ داریوں کے سلسلے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔
یوکے ۔ گورنمنٹ وسیع پیمانے پر سرکاری محکموں تک رسائی اورمعلومات
ٹریڈ یونین کانگریس(TUC) برطانیہ میں کام کرنے والے لوگوں کی نمائندگی - کام پر آپ کے حقوق سے متعلق ایک گائیڈ ۔
یو کے انکم ٹیکس سے متعلق مشورہ اگر آپ برطانیہ میں رہنے کے لئے آتے ہیں تو ٹیکس سے متعلق حکومتی مشورہ
تعمیراتی مہارت تارکین وطن کارکنوں کے پُر اثر باہمی ربط کی حمایت کرنا۔ کنسٹرکشن اسکلز سرٹیفیکیشن اسکیم (CSCS) کارڈ کس طرح مفید ہوسکتی ہے ، اس بارے میں تفصیلات فراہم کرنا۔
سٹیزنزایڈوائس انگلینڈ ، ویلز ،اسکاٹ لینڈ اورشمالی آئرلینڈ میں رہنے اورکام کرنے کے بارے میں مدد اور مقامی مشورے۔ مقامی سٹیزن ایڈوائس سینٹر آجروں کو تارکین وطن کمیونٹی گروپس کے ساتھ رابطے رکھنے کے لئے ترجمے ، بھرتی وغیرہ میں مدد کر کرسکتا ہے۔
گینگ ماسٹرز اور لیبر ابیوز اتھارٹی ان بزنسسز کو منظم کرتا ہے جو زراعت، باغبانی، گھونگھے اکٹھا کرنے  اوراِن کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ کی صنعتوں کو کام کرنے والے فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کو مزدوروں کی فلاح و بہبود یا بغیر لائسنس کے کام کرنے والے مزدور فراہم کرنے والوں کے بارے میں کوئی تشویش ہے تو GLAA سے رابطہ کریں (ٹیلیفون: 0845 602 5020).

Is this page useful?

Updated2022-12-21