This website uses non-intrusive cookies to improve your user experience. You can visit our cookie privacy page for more information.

کارکنوں کے لئے مزید مدد

اگر آپ کو کام کے سلسلے میں لاحق خدشات کے سلسلے میں معلومات درکار ہیں – کم سے کم قومی تنخواہ سے کم تنخواہ، کام کے طویل اوقاتِ کار/کام کے اوقات کے مسائل یا ایملائمنٹ ایجنسی یا گینگ ماسٹر کے ساتھ مسائل – تو پے اینڈد ورک رائٹس ہیلپ لائن 0800 917 2368 پر کال کریں۔

اگر آپ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں جس میں گیس والے اوزار جیسا کہ بوائلر اور چولہے لگے ہوئے ہیں تو آپ کے مالک مکان کا فرض ہے کہ انہیں محفوظ رکھے۔ مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ کیجئے گھریلو گیس عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات

اگر غیر ملکی کارکنوں کو مہیا کی جانے والی کرائے کی رہائشگاہ کے معیار کے دوسرے پہلوں کے بارے میں آپ کو خدشات لاحق ہیں تو اپنی مقامی کاؤنسل کے ہاؤسنگ کے شعبہ سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کام کرنے کی جگہ پر صحت و حفاظت کی صورتحال کے بارے میں شکایت کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو معلومات اور راہنمائی مہیا کرسکتے ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ ہمیں مزید تفتیش کے لئے آپ کی کال مقامی ایچ ایس سی افسر کو منتقل کرنی پڑے۔ اگر آپ ایک ایسے کاروباری ادارے میں کام کرتے ہیں جس پر ایچ ایس سی صحت و حفاظت کے قوانین کا اطلاق نہیں کرتی، جیسا کہ دُکان، دفتر یا زیادہ تر گوداموں پر، تو ہم اِس کی بجائے آپ کو مقامی اتھارٹی کی رابطہ تفاصیل مہیا کریں گے جس کے علاقے میں یہ کاروباری ادارہ واقع ہے۔ اِس کے بعد آپ کو شکایت کرنے کے لئے اتھارٹی کے ماحولیاتی صحت کے شعبہ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

برطانوی ملازمت کے قوانین کے تحت آپ کو دوسرے بنیادی حقوق، جیسا کہ اِس بات کی حد کہ آپ کو کتنی دیر تک کام کرنا ہے، چھٹی، آرام کے لئے وقفے اور تنخواہ کے ساتھ سالانہ چھٹیاں۔

اپنی کام کے شرائط نامہ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:

  • ایڈوائزری، کنسیلی ایشن اینڈ آربٹریشن (اے سی اے ایس) نیشنل ہیلپ لائن 08457 474747 پر یا اے سی اے ایس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے ای میل کریں
  • اپنی مقامی سیٹیزنز ایڈوائس بیورو (ٹیلی فون بک دیکھیں)
  • ٹریڈ یونین تحریک۔ ٹی یو سی کی اپنے حقوق جانیں کی ہیلپ لائن کو 0870 600 4882 پر ٹیلی فون کریں  

دی ڈپارٹمنٹ فار بزنس انوویشن اینڈ سکلز (بی آئی ایس) نے بھی ایمپلائمنٹ رائٹس راہنمائی مہیا کی ہے  
چُھٹیوں، وقفے، بیماری کی چُھٹی، مٹرنٹی اور پٹرنٹی چُھٹیوں کے بارے میں مزید راہنمائی گوو۔یوکے پر دستیاب ہے

اگر A2 (بلغاریائی اور رومانیائی) ورک پرمٹ/اکسیشن ورکر کارڈوں کے بارے میں آپ آپ کو عمومی معلومات درکار ہیں تو پھر بارڈر اینڈ امیگریشن ایجنسی کسٹمر کانٹکٹ سنٹر , UK Border Agency, PO Box 3468, Sheffield S3 8WA سے رابطہ کریں (یا 0114 207 4074 پر ٹیلی فون کریں)۔

مزید معلومات کے لئے مفید روابط ملاحظہ کریں

Updated: 2013-09-11