This website uses non-intrusive cookies to improve your user experience. You can visit our cookie privacy page for more information.

عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات

کیا میرا آجر مجھ سے ذاتی حفاظت کے سازوسامان (پی پی ای) کے لِے پیسے وصول کرسکتا ہے؟

آپ کے آجر کے لئے یہ غیر قانونی ہے کہ کام پر آپ کی صحت و حفاظت کے لئے درکار کسی قسم کے حفاظتی سازوسامان یا لباس (پی پی ای) کے لئے وہ آپ کو ادائیگی پر مجبور کرے۔ آپ کے آجر کے لئے یہ بھی غیر قانونی ہے کہ اِس کے لئے وہ آپ سے قابلِ واپسی زرِضمانت وصول کرے۔

جہاں پر دورانِ کام آپ کی صحت و حفاظت کو خطرات درپیش پر کسی اور طریقے سے قابو نا پایا جاسکے تو کام پر استعمال کے لئے آپ کے پاس پی پی ای ضرور ہونی چاہیے۔ پی پی ای میں بارش یا سردی کے موسم کے لئے لباس شامل ہے جو باہر کھلی جگہ پر کام کے لئے خاص طور پر اہم ہوسکتا ہے۔

مزدور مہیا کرنے اور اُن سے کام لینے والے یہ انتظام کرسکتے ہیں کہ درکار پی پی ای کے لئے ادائیگی کون کرے گا لیکن اُس کا خرچہ وہ آپ تک منتقل نہیں کرسکتے۔ تاہم وہ آپ کی آخری تنخواہ میں سے پیسے منہا کر سکتے ہیں اگر آپ وہ کام چھوڑتے ہیں جس کے لئے آپ کو یہ سازوسامان مہیا کیا گیا تھا اور آپ اِسے واپس نہیں کرتے۔ لیکن وہ ایسا صرف اُس صورت میں کرسکتے ہیں اگر اِس کو معاہدے میں واضح کیا گیا تھا جب آپ نے کام شروع کیا تھا۔ 

میرا آجر ہمیں پی پی ای کے مشترکہ استعمال پر مجبور کرتا ہے۔ کیا یہ مناسب ہے؟

قلیل مدت کے استعمال (مثلاً جہاں پر یہ صرف قلیل مدتی صفائی کے کام کے لئے درکار ہو) پی پی ای کا مشترکہ استعمال مناسب ہے بشرطیکہ آجر اِس بات کو یقینی بنائے کہ یہ بنانے والے کی ہدایات کے مطابق دُھلا ہوا ہے، صاف ہے (جس میں جہاں ضروری ہو جراثیم کُس ادویات کا استعمال بھی شامل ہونا چاہیے) اور خُشک ہے۔ 

بیت الخلا اور صفائی کی سہولیات اور پینے کے پانی کے بارے میں کیا؟

کام کے دوران آپ کے آجر کو صفائی، بیت الخلا، آرام اور کپڑے تبدیل کرنے اور وقفوں کے دوران کھانے کے لئے صاف جگہ کی سہولیات مہیا کرنا چاہیے۔

اگرآپ دوردراز بیرونی مقامات یا جگہوں پر مشقت کا کام کرتے ہیں جیسا کہ مزدوری یا بوائی اور زرعی پیداوار کی کٹائی اور تعمیر تو بیت الخلا اور ہاتھ دھونے کی بیسن، بشمول صابن اور تولیے یا ہاتھ خشک کرنے والی مشین کے اور پینے کا پانی خاص طور پر اہم ہیں۔

آپ کے آجر کو کپڑے سٹور کرنے اور اگر کام کے دوران مخصوص کپڑے پہنے جاتے ہیں تو کپڑے تبدیل کرنے کی کوئی جگہ بھی مہیا کرنی چاہیے۔

مزید ہدایات پر ایچ ایس سی کتابچہ برائے کام کی جگہ پر صحت و حفاظت اور بہبود دیکھی جاسکتی ہیں

ابتدائی طبّی امداد کے بارے میں کیا؟

بیماری اور حادثات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں اور ابتدائی طبّی امداد زندگیاں بچا سکتی ہے اور چھوٹی چوٹوں کو بڑی چوٹوں میں تبدیل ہونے سے روک سکتی ہے۔ آپ کے آجر کو اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ضرورت پڑنے پر آپ ابتدائی طبّی امداد حاصل کرسکتے ہیں۔

ابتدائی طبّی امداد کے انتظامات کا انحصار آپ کے کام کی جگہ کے مخصوص حالات پر ہوگا۔ لیکن کم سے کم طور پر آپ کے آجر کو:

  • مناسب طریقے سے بھرا ہوا ایک ابتدائی طبّی امداد کا باکس رکھنا چاہیے  
  • ابتدائی طبّی امداد کے انتظامات کا ذمہ لینے کے لئے کسی کا تقرر کرنا چاہیے
  • آپ کو واضح طور پر سمجھانا چاہیے کی ابتدائی طبّی امداد کے انتظامات کیا ہیں

آپ کا آجر یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا کام کی جگہ پر ابتدائی امداد مہیا کرنے والے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ یہ کوِئی ایسا فرد ہوگا جو تربیت یافتہ ہو اور جس نے کام پر ابتدائی طبّی امداد یا کام پر ہنگامی ابتدائی طبّی امداد کی تعلیم حاصل کررکھی ہو۔

مزید معلومات ہمارے ابتدائی طبّی امداد صفحات اور ہمارے کام پر ابتدائی طبّی امداد: آپ کو سوالوں کے جواب کتابچے پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

تربیت کے بارے میں کیا؟

آپ کے آجر کو آپ کو محفوظ طریقے سے اور صحت کو خطرے میں ڈالے بغیر اپنے کام کو پورا کرنے کے لئے معلومات، ہدایات اور تربیت دینی چاہیے۔

آپ کو کیا درکار ہے اِس کا انحصار آپ کے کام کی نوعیت پر ہوگا: معلومات، ہدایات اور تربیت آپ کو نگران کی جانب سے مہیا کی جانے والی آسان ہدایات ہوسکتی ہیں؛ یا یہ جامع بنیادی تربیت اور تسلیم شدہ کوالیفیکیشن مہیا کرنے والا باقاعدہ کورس ہو سکتا ہے۔

اِس بات کے قطع نظر کہ کون تربیت کررہا ہے (یعنی استعمال کندہ/نوکری دنیے والا، ایجنسی/مزدور مہیا کرنے والا وغیرہ یا کوئی اور)، مزدور مہیا کرنے والے اور انہیں استعمال کرنے والوں کو آپس میں:

  • آپ کو واضح طور پر سمجھانا چاہیے کہ کون انڈکشن اور کام سے متعلق تربیت مہیا کرے گا، یہ کب اور کیسے ہوگی
  • آپ کو درکار مناسب انڈکشن تربیت اور کام/دستکاری سے متعلق ضروری تربیت دنیا چاہیے 
  • اُن خطرات کے بارے میں جو آپ کو درپیش ہوسکتے ہیں اور ان سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر  کے بارے میں آپ کو ضروری معلومات دینا چاہیے
  • آپ کی ضروریات کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے اگر آپ کو اچھی طرح انگریزی بولنا نہیں آتی، اِس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آیا اضافی امداد کی ضرورت ہے یا نہیں، جیسا کی مترجم، ترجمہ شدہ مواد یا آسان انگریزی کا استعمال۔ جن لوگوں کے لئے انگریزی ایک مس٘لہ ہو اُن کے لئے ڈی وی ڈیز تربیت کا ایک موثر طریقہ ہوسکتی ہیں
  • اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ محفوظ طریقے سے کام کرنے کے لئے معلومات، ہدایات اور تربیت آپ کو ملی ہے اور آپ نے اسے سمجھ لیا ہے اور درست طریقے سے اِس پر عمل کرسکتے ہیں
  • اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مناسب طریقے سے آپ کی نگرانی ہورہی ہے اور آپ جانتے ہیں کہ آپ کیسے اپنی صحت و حفاظت کو لاحق خطرات کو اُجاگر کرسکتے ہیں اور آپ ہنگامی انتظامات اور طریقۂ کار سے آگاہ ہیں  

کیا مجھے زبان کے مس٘ائل کے سلسلے میں مدد مل سکتی ہے؟

اگر آپ کو انگریزی کی استعداد بہتر کرنے کی ضرورت ہے تو دوسری زبانیں بولنے والوں کے لئے انگریزی (ایسول) کورس دستیاب ہیں:

کوالیفیکشنز جو کام کی جگہ پر درکار آپ کو ضروری انگریزی سیکھانے کے لئے ترتیب دی گئی ہیں  ممکن ہے ہے کہ کورس کے لئے آپ کچھ پیسے دینا پڑیں لیکن اگر آپ انگریزی بولنے اور پڑھنے/لکھنے کے قابل ہوجاتے ہیں تو ہوسکتا ہے آپ کو صحتمدانہ اور محفوظ طریقے سے کام کرنا، کام اور روزمرّہ زندگی دونوں میں ہم آہنگ ہونا اور ترقی کرنا زیادہ آسان لگے۔

کیا برطانیہ میں کام کرنے کے دوران اپنے ملک میں حاصل کی جانے ولی کوالیفیکیشز یا ہنر بشمول پیشہ ورانہ کولیفیکیشز کو ٹرانسفر یا استعمال کرسکتا ہوں؟

عام طور پر برطانوی صحت و حفاظت کا قانون بیرونِ ملک حاصل کی جانے والی کوالیفیکیشز یا امتحانی استعداد کو تسلیم نہیں کرتا جب تک یہ باقاعدہ قومی سطح کی کوالیفیکیشن نا ہو۔ اگر ایسا ہے تو پھر ہو سکتا ہے کہ آپ کا آجر مجاز برطانوی ادارے، دی یوکے نیشنل ریکوگنیشن انفرمیشن سنٹر (یوکے نیرک) سے اِس کے لئے برابری کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکے۔ اگر نہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو ایک امتحان دینا پڑے اور امکانی طور پر دوبارہ سے تربیت حاصل کرنی پڑے اگر آپ کوئی ایسا کام کررہے ہیں جس کے لئے آپ کو مخصوص مہارتوں کی ضرورت ہو (جیسا کہ فورک لفٹ ٹرک چلانا یا چین سا استعمال کرنا)۔ ایسا اِس لئے ہے کہ آپ کے آجر کی یہ قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ آپ جو کام کررہے ہیں اُس کے لئے آپ اہلیت رکھتے ہیں۔

تعمیری صنعت میں کنسٹرکشن سکلز سرٹیفیکیشن سکیم (سی ایس سی ایس) کارڈ ایک کارکن کی مہارتوں کو دکھانے کا ایک تسلیم شدہ طریقہ ہے۔ اِس صنعت میں مہارتوں اور تربیت کی نگرانی کا نگران ادارہ کنسٹرکشن سکلز

اگر میں حاملہ ہوں میرے آجر کو کیا لازمی طور پر کرنا چاہیے؟

اگر آپ حاملہ ہیں، دودھ پلاتی ہیں یا آپ نے پچھلے چھ ماہ کے دوران بچے کو جنم دیا ہے تو آپ کو (تحریری طور پر) اپنے آجر کو مطلع کرنا چاہیے۔ آپ کے آجر کو پہلے ہی سے بچے پیدا کرنے کی عمر والے خواتین کو ممکنہ خطرات کے بارے میں سوچ رکھنا چاہیے، خصوصاً جب وہ حاملہ ہوں، اور اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ یہ خطرات قابو میں ہیں۔ لیکن اپنے آجر کو اپنے حاملہ ہونے کے بارے میں بتانا، یا یہ کہ آپ نے حال ہی میں بچے کو جنم دیا ہے آپ کے آجر کی یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا آیا آپ کی حفاظت کے لئے انہیں کوئی مخصوص اقدام کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں

اگر خطرے کے تخمینے کے نتیجے میں یہ بات سامے آتی ہے کہ آپ کو یا آپ کے بچے کی صحت یا حفاظت کو خطرات درپیش ہیں تو آپ کے آجر کو اِن خطرات کو دورکرنے، کم کرنے یا اِن پر قابو پانے کے لئے اقدام کرنا چاہیے۔

اگر خطرہ دور نہیں کیا جاسکتا تو آپ کے آجر کو لازمی طور پر:

  • وقتی طور پر آپ کے کام کے حالات اور/یا کام کا دورانیہ کو ایڈجسٹ کرنا چاہیے؛ اور اگر یہ ممکن نہیں تو:
  • آپ کو مناسب متبادل کام (تنخواہ کی اسی شرح پر) دینا چاہیے؛ یا اگر یہ ممکن نہیں تو:
  • آپ اور آپ کے بچے کی صحت و سلامتی کی حفاظت کے لئے جتنے عرصے کے لئے ضروری ہو آپ کو تنخواہ سمیت چھٹی پر بھیجنا چاہیے۔
  • جب آپ حاملہ ہوں تو ایمپلائیمنٹ رائٹس ایکٹ 1996 اِن حقوق کا حاطہ کرتا ہے

مزید تفصیلات کے لئے نئی اور متوقع مائیںملاحظہ کریں۔

ماتحت: میں یہ یقینی بنانےکےلئےکیا کرسکتا ہوں کہ کام پرملازمت سےمتعلق میرےحقوق محفوظ ہوں؟

کارکنان اورآجرین کےلئے کام پرحقوق اورذمہ داریوں کےحوالےسے مدد اورمشورہ

ایکیسACAS

ایکیس ہیلپ لائن کےایڈوائزرایسےکارکنان اورآجرین کومُفت اوررازدارنہ مشورہ مہیا کرتےہیں جوملازمت پرحقوق اورقوانین کےمتعلق معلومات کی تلاش میں ہیں یا جو ملازمت کےحوالےسےکسی تنازعےمیں ملوث ہیں۔

ایکیس ایک آن لائن مددگارٹول رکھتا ہے، جوآپ کےسوالات کےجوابات دے سکتا ہے۔ اس بارے میں مزید جانئےکہ ایکیس کیسےآپ کی مدد کرسکتا ہے، بشمول ہماری ہیلپ آن لائن سروس کے۔

ایکیس مندرجہ ذیل سےمتعلق سوالات کےجوابات میں مدد کرسکتا ہے:

  • ملازمت پرحقوق
  • نظم وضبط اورشکایت
  • تنخواہ اورقومی درجے پرکم ازکم تنخواہ (نیشنل منیمم ویج)
  • معاہدے اورشرائط وضوابط
  • کام کےاوقات، آرام کے وقفے اورچُھٹیوں کا حق
  • کام کی جگہ پرمساوات
  • ملازمت کا بندوبست کرنےوالی کسی ایجنسی یا گینگ ماسٹرکےلئےکام کرنا
  • گینگ ماسٹراورکام فراہم کرنے والی ایجنسی کولائسنس کی عطائیگی

ایکیس اپنی ویب سائٹ پرملازمت کےقوانین اورملازمتی تعلقات سےمتعلق ایک اے ٹوزیڈ فہرست کی پیش کش کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے ACASوزٹ کریں۔

ایکیس ہیلپ لائن نمبر

ٹیلی فون: 0300 123 1100

سوموارسےجمعہ، صبح 8 بجے سے رات8 بجے تک

ہفتہ، صبح 9 بجے سےدوپہر بجے تک

شکایات

آپ نفاذ کرانےوالےمتعلقہ سرکاری ادارے سے اپنے آجرکےبارے میں براہ راست شکایت کرسکتےہیں:

  • ایچ ایم ریونیو اینڈ کسٹمز(ایچ ایم آرسی) ۔ نیشنل منیمم ویج کے بارے میں
  • ایمپلائمنٹ ایجنسی سٹینڈرڈزانسپیکٹوریٹ ۔ ایمپلائمنٹ ایجنسی کی قانون سازی کےبارے میں (ماسوائےایجنسی ورکرریگولیشنز کے)
  • گینگ ماسٹرزلائسنسگ اتھارٹی (جی ایل اے) ۔ ذراعت، باغبانی، شیل فش اکٹھا کرنےکی صنعت یا ان سےمتعلق پروسیسنگ اورپیکیجنگ کےشعبوں میں کام کرنےوالےایجنسی ورکرزکےبارے میں۔
  • ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایگزیکیٹو(ایچ ایس ای) ۔ کام کےاوقات کےمعاملات کےبارے میں، بشمول ہفتےمیں کام کےزیادہ سےزیادہ گھنٹے
  • ڈیفرا ۔ ذراعت کےشعبے میں تنخواہ کےبارے میں

اس کے علاوہ آپ کسی اورکی جانب سےبھی شکایت کرسکتےہیں۔

اگر میں کرائے کی ایس رہائشگاہ میں رہ رہا ہوں جو غیر محفوظ، ضرورت سے زیادہ لوگوں سے بھری ہوئی ہے یا اِس کی دیکھ بھال غیر مناسب طریقے سے ہورہی ہے؟

اگرچہ کئی سمندرپار کارکن اپنی رہائش کا بندوبست خود کرتے ہیں، کچھ صنعتوں میں، خاص طور پر زراعت اور ہیلتھ کیئر میں رہائش مزدور مہیا کرنے والے یا استعمال کرنے والے مہیا کرتے ہیں۔

رہائش گاہ پر لاگو ہونے والے قانون کے بارے میں مزید معلومات اور ہدایات لوکل اتھارٹیوں سے لی جاسکتی ہیں۔

اگر میں کرائے کی ایس رہائشگاہ میں رہ رہا ہوں جو غیر محفوظ، ضرورت سے زیادہ لوگوں سے بھری ہوئی ہے یا اِس کی دیکھ بھال غیر مناسب طریقے سے ہورہی ہے؟

آپ کا مالک مکان گیس سیفٹی (انسٹلیشن اینڈ یوز) ریگولیشز 1998 کے تحت کسی گیس سیف رجسٹرڈ انجنئر سے تمام پائپوں، آلات اور چمنیوں کی مرمت کا ذمہ دار ہے جو اُس کی ملکیت ہیں اور جو اُس نے استعمال کے لئے آپ کو دی ہوئی ہیں۔ آپ کے مالک مکان کو لازمی طور پر کسی گیس سیف رجسٹرڈ انجنئر سے سالانہ گیس سیفٹی چیک بھی کروانا چاہیے جو کہ ہر 12 ماہ بعد ہوتا ہے۔ اُن کو 2 سالوں کے لئے سیفٹی چیک کا ریکارڈ رکھنا چاہیے اور ہر موجودہ کرائے دار کو اِس کی ایک نقل چیک مکمل ہونے کے 28 دنوں کے اندر مہیا کرنا چاہیے اور نئے کرائے دار کے گھر میں آکر رہنے سے پہلے ایک نقل اُن کو مہیا کرنا چاہیے۔

رہائش کی خراب صورتِ حال کا بہت زیادہ اثر کرائے دار اور پڑوسیوں دونوں پر پڑسکتا ہے۔ اگر آپ کے مالک مکان کی جانب سے مہیا کی جانے والی رہائش کے بارے میں آپ کو خدشات لاحق تو پھر اپنی لوکل اتھارٹی یا سیٹزنز ایڈوائس بیورو سے رابطہ کریں۔ گھروں کے بارے میں خیراتی ادارےشیلٹر کی جانب سے مشورہ بھی کارآمد ہوسکتا ہے۔

Updated: 2016-03-30