This website uses non-intrusive cookies to improve your user experience. You can visit our cookie privacy page for more information.

اس ویب سائیٹ کے بارے میں

تارکینِ وطن کارکنان کے لئے ایچ ایس ای کی ویب سائیٹ کی تخیلق کا مقصد سمندر پار سے آنے والے کارکنان اور اُن کے آجروں کو کام کی جگہ پر صحت و حفاظت کے بارے میں ضروری معلومات اور راہنمائی مہیا کرنا ہے۔

حکومت کو سمندر پار سے آنے والے کارکنان کے ساتھ ممکنہ زیادتی اور اُن کے ممکنہ استحصال کے امکان کے کے سلسلے میں خدشات لاحق ہیں۔ ایچ ایس سی تمام کارکنان کی صحت و حفاظت کو بہتر بنانے کا مصّمم کیے ہوئے ہے قطع نظر اِس کے کہ اُن کی ملازمت اور امیگریشن حیثیت کچھ بھی ہو۔

    

یہ ویب صفحات خصوصی طور ہر اِس بات کی وضاحت کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں کہ صحت و حفاظت کا قانون کیسے اُن لوگوں کی حفاظت کرتا ہے جو کام کرنے کے لئے یہاں باہر کے ممالک سے آئے ہیں۔ یہ برطانوی صحت و حفاظت کے قانون کے تحت آجروں اور کارکنان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں ضروری راہنمائی بھی مہیا کرتے ہیں۔

 برطانوی صحت و حفاظت کے قانون کے تحت تمام کارکنوں کو حفاظت کا یکساں درجہ حاصل ہے قطع نظر اِس بات کے کہ وہ یہاں کام کرنے کے حقدار ہیں یا نہیں۔ اِس کا اطلاق آجروں، سیلف ایمپلائیڈ لوگوں، نوکری مہیا کرنے والے کاروباری اداروں (بشمول ایجنسیوں اور گینگ ماسٹروں کے) اور ملازمین چاہے وہ کُل وقتی کام کرہے ہوں، جزوقتی یا عارضی معاہدوں پر کام کررہے ہوں – جیسا کہ 'ایجنسی' کارکنان۔

اِس ویب سائیٹ پر دی گئی معلومات آجروں اور اجیروں دونوں کے لئے فائدہ مند ہو گی۔

برطانیہ میں باہر سے آنے والے کارکنوں کو ممکنہ طور پر اُن کاموں میں جو وہ کررہے ہوں گے غیر مانوس خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے اور کام کا ماحول اور کام کی جگہ کا کلچر اُن کے ملک جہاں سے وہ آئے ہوں گے بہت مختلف ہوسکتا ہے۔

صحت و حفاظت پر بھر پور معلومات کے لئے خصوصی راہنمائی اور متعلقہ قوانین کے لئے ٹیکست میں موجود لِنکس پر جائیں۔

ہمارے کئی ایک تشہری موادات کا ترجمہ انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں ہوچکا ہے۔ انہیں مندرجہ ذیل لِنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Updated: 2013-09-08